پاکستان بمقابلہ بھارت : کچھ دیر قبل آسٹریلیا میں ہونیوالے اہم ترین انٹرنیشنل میچ کا کیا نتیجہ نکلا ؟ شائقین کے کام کی خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2018 میں آج ہاکی کے مقابلوں میں روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا میچ دو، دو گول سے برابر ہو گیا ہے۔ ساحلی شہر گولڈ کوسٹ میں ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے اس میچ کے

اختتامی لمحات میں واپسی کی اور میچ کو برابری پر ختم کیا۔تفصیلات کے مطابق میچ کے ابتدائی 30 منٹ انڈیا کے نام رہے جس میں اس نے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کر لی، تاہم میچ کے آخری نصف گھنٹے میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا اور دو گول کر ڈالے۔ انڈیا کی جانب سے پہلا گول دلپریت سنگھ نے میچ کے 13ویں منٹ پر کیا جس کے سات منٹ بعد ہی ہرمنپریت سنگھ نے انڈیا کی جانب سے دوسرا گول کر دیا۔

میچ کے 39ویں منٹ تک تو بازی انڈیا کے ہاتھ میں ہی تھی لیکن محمد عرفان جونئیر نے 39ویں منٹ میں ہی پاکستان کی طرف سے پہلا گول کر دیا۔ اس کے بعد میچ کے اختتامی لمحات میں جب صرف سات سیکنڈ ہی بچے تھے علی مبشر نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا دیا۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہاکی میچ کے بعد ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اب تک دو میچز کھیل چکا ہے اور اس کے دونوں ہی میچ برابر رہے ہیں جبکہ انڈیا کا یہ پہلا میچ تھا

Comments

comments

Leave a Comment