پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ!تین ون ڈے میچز کی سیریز جانئے تمام میچز کس دن کس ٹائم اور کہاں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کا اختتام ہو چُکا ہے.جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 0-3 سے شکست دے دی ہے. جسکے بعد اب تین ون ڈے میچز کی سیریز اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز باقی ہے.

تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل بروز بُدھ شام پاکستانی وقت کے مُطابق 04:00 بجے شروع ہو گا.اور یہ میچ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا.

تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 9 نومبر 2018 بروز جُمعہ پاکستانی وقت کے مُطابق شام 04:00 بجے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا.

ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر 2018 بروز اتوار پاکستانی وقت کے مُطابق 04:00 بجے ہی دوبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے.

یاد رہے کہ ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی تیسری پوزیشن جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے.اور دونوں ٹیمز کے درمیان 11 پوائنٹس کا فرق ہے. پاکستان کے پاس موقع ہے کہ تینوں میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اپنی ون ڈے رینکنگ میں بہتری لا سکے.

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد 16 نومبر 2018 سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شروع ہو جائے گی.اور 7 دسمبر 2018 تک تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا اختتام ہو گا جسکے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ یو اے ای اختتام پذیر ہو جائے گا.

Comments

comments

Leave a Comment