پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز!پاکستانی اسکواڈ فائنل ٹیم میں دو اہم تبدیلیوں کا امکان!جانئے کون کون شامل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمز اس وقت ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں جس میں دو میچز کھیلے جا چُکے ہیں اور سیریز1-1 سے برابر ہے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل دوبئی میں کھیلا جائے گا.

ون ڈے میچز کی سیریز کے بعد دونوں ٹیمز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے.جو کہ 16 نومبر 2018 سے شروع ہو گی.

ٹیسٹ میچز کی سیریز میں فاسٹ باؤلر حسن علی کو خراب فارم کے باعث ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.جبکہ اُنکی جگہ پہلے فاسٹ باؤلر جُنید خان کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن بدقسمتی سے پہلے ون ڈے کے دوران وہ بھی ان فِٹ ہو گئے ہیں.اب حسن علی اور جُنید خان کی جگہ عُثمان خان شنواری کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے.

اسکے علاوہ فخر زمان کے بارے میں بھی یہ خبر ہے کہ وہ مُکمل طور پر فِٹ نہیں ہیں اس لئے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انہیں شامل نہیں کیا جائے گا.اور اس وقت میں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنا علاج کروائیں گے تاکہ دورہ ساؤتھ افریقہ سے پہلے وہ مُکمل فِٹ ہو جائیں.

فخر زمان کی جگہ پر نیوزی لینڈ اے کے خلاف لگاتار شاندار پرفارمنسز دکھانے والے شان مسعود کو ٹیم میں شامل کئیے جانے کا قوی امکان ہے.

اسکے علاوہ فاسٹ باؤلر وہاب ریاض جن کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ مُکمل طور پر ناکام رہے کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کئیے جانے کے کوئی امکانات نہیں ہیں.

سرفراز احمد (کپتان اور وکٹ کیپر) . شان مسعود ، اِمامُ الحق ، بابر اعظم ، مُحمد حفیظ ، حارث سُہیل ، اسد شفیق ،اظہر علی ، عُثمان صلاحُ الدین ، مُحمد رضوان ، فہیم اشرف ، شاداب خان ،بلال آصف ، عُثمان خان شنواری ،یاسر شاہ ، مُحمد عباس ، میر حمزہ ،

Comments

comments

Leave a Comment