پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز :بڑے مقابلے سے پہلے قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی پر بجلیاں گرا دینے والی خبر آ گئی

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کو ڈراپ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ احمد شہزاد کی فارم سے مطمئن نہیں اس لیے انہیں آج نہ کھلائے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے قومی ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشاورت کی جائے گی۔پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے حسین طلعت اور آصف علی ڈیبیو کریں گے جب کہ اننگز کا آغاز فخر زمان کے ساتھ بابر اعظم کریں گے۔نوجوان بلے باز حسین طلعت ون ڈاؤن پر آئیں گے اور احمد شہزاد ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں احمد شہزاد کا بھی نام تھا جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، سرفراز احمد (کپتان)، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن محمد قیادت کے فرائض انجام دیں گے جنہیں آندرے فلیچر، مارلن سیموئلز، چیڈوک والٹن، سیموئل بدری، کیسرک ولیم، اوڈین سیموئل، دنیش رامدین، رومان پاویل، کیمو پال، ریاد ایمرٹ، اینڈری میکارتھی اور ویراسیمی پرمائل کی خدمات حاصل ہیں۔پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ کے لئے اوپنر احمد شہزاد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے ، جبکہ میچ میں حسین طلعت اور آصف علی ڈیبیو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ احمد شہزاد کی فارم سے مطمئن نہیں ہے اور ان کی جگہ پاکستانی اننگز کا آغاز فخر زمان کے ساتھ بابر اعظم کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں نوجوان بیٹسمین حسین طلعت کو ون ڈاؤن پوزیشن پر بھیجنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بھی مشاورت کی جائے گی۔یاد رہے پاکستان کی سرزمین آج ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرنے جارہی ہے جس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔مہمان ویسٹ انڈیز کے گیارہ ارکان پر مشتمل ایک دستہ گزشتہ روز کراچی پہنچا جب کہ دیگر ارکان آج پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کا اسکواڈ احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد ، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن محمد قیادت کے فرائض انجام دیں گے جنہیں آندرے فلیچر، مارلن سیموئلز، چیڈوک والٹن، سیموئل بدری، کیسرک ولیم، اوڈین سیموئل، دنیش رامدین، رومان پاویل، کیمو پال، ریاد ایمرٹ، اینڈری میکارتھی اور ویراسیمی پرمائل کی خدمات حاصل ہیں

Comments

comments

Leave a Comment