پاکستان سپر لیگ سے یہ مت ڈھونڈو وقار یونس نے اپنے ہی ملک کی لیگ کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ کسی پاکستانی کو یقین نہیں آئے گا جان کر آپ ان کی حمایت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

لاہور : سابق کپتان وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ٹیسٹ کرکٹرز تلاش نہ کئے جائیں بلکہ ڈومیسٹک مقابلوں پر بھی توجہ دی جائے۔

نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے حوالے سے پی ایس ایل کو سراہا جا سکتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان کو شاداب خان، حسن علی اور فہیم اشرف جیسے دلیری کیساتھ کھیلنے والے کرکٹرز ملے ہیں لیکن ٹیسٹ پلیئرز تیار کرنے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کی قدر کرنا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سہولیات کا معیار کئی ممالک سے بہت کم ہے لیکن اس کے باوجود گزشتہ 70 سالوں میں پاکستان کو زیادہ ٹیلنٹ یہیں سے حاصل ہوا ہے اور اگر اس پر توجہ دی جائے تو مزید بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔

انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں سرفراز احمد کی کارکردگی کو بھی غیر متاثرکن قرار دیا اور کہا کہ ناتجربہ کار کھلاڑیوں اور آل راؤنڈرز پر مشتمل ٹیم کی وجہ سے سرفراز احمد کی نمبر 6 پر کارکردگی بہت اہم ہے۔ وہ بطور کپتان محدود اوورز کی کرکٹ میں تو اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں مگر ٹیسٹ میچوں میں توقعات پر پورا نہیں اتر رہے۔

Comments

comments

Leave a Comment