پاکستان سپر لیگ4کا فائنل پاکستان کے کس شہر میں ہوگا! پی سی بی نے باقاعدہ اعلان کر دیا

لاہور : پی ایس ایل 4 کا فائنل کراچی میں کروانے کا اعلان، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیرصدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں پی ایس ایل 4 کے 8 میچز پاکستان میں کروانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی کی زیرصدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزوں کے مالکان بھی شریک ہوئے۔ اس دوران پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد کے حوالے سے اہم معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری 2019 سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔

جبکہ پاکستان سپر لیگ 4 کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ 4 کا فائنل 17 مارچ 2019 کو ہوگا۔ جبکہ پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز پاکستان کے مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے مالکان کی جانب سے کچھ تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے فرنچائزز کے مالکان کے تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد اجلاس ختم کر دیا گیا۔

Comments

comments

Leave a Comment