پاکستان میں نہیں تو انڈیا میں بھی نہیں ۔۔۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایسا مطالبہ کر ڈالا کہ بھارتی آگ بگولہ ہو گئے

پاکستان میں نہیں تو انڈیا میں بھی نہیں ۔۔۔ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے ایسا مطالبہ کر ڈالا کہ بھارتی آگ بگولہ ہو گئے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے لئے ملائشیا میں پیر کو ہونے والا ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس اس لحاظ سے اہم ہوگا کہ بھارت نےاپریل میں پاکستان میں ایمرجنگ ٹیموں کا ایشین کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنےسے انکار کردیا تھا اب پاکستان یہ موقف اختیار کرے گا کہ اگر بھارت پاکستان میں کھیلنے سے انکار کررہا ہے تو پاکستان بھی بھارت نہیں جائے گا۔

لہٰذا ایشین ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی میزبانی ملائشیا یا کسی اور تیسرے ایشین ملک کو دےدی جائے۔ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں بھارتی بورڈ کا نمائندہ بھی شریک ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی چیئر مین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کریں گے۔ جنگ سے رابطہ کرنے پر نجم سیٹھی نے کہا کہ اجلاس کے ایجنڈے میں یہ شامل ہے کہ تینوں ٹورنامنٹس کی میزبانی کس ملک کو دی جائے۔

بھارت نے تصدیق کی ہے کہ اجلاس میں ان کی نمائندگی بھی ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اتوار کو ملائشیا کے دارلحکومت کوالالمپور روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ ایشین کرکٹ کونسل کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نجم سیٹھی اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں۔اجلاس میں اس سال ہونے والے تین بڑے ٹورنامنٹ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،ایمرجنگ ایشین کرکٹ ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ انڈر 19 کے میزبان ملک کا فیصلہ ہونا ہے۔ نومبر میں لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئینٹی میچ کےموقع پر نجم سیٹھی نے سری لنکا بورڈ کے سربراہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ اپریل میں پاکستان ایمرجنگ ایشین کپ کی میزبانی کرے گا لیکن بھارت نے اپنی جونیئر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

جس کے بعد ٹورنامنٹ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ بھارت نے ستمبر میں سنیئر ٹیموں کے ایشیا کپ کی میزبانی کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ اگر بھارت اپنی جونیئر ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا تو پاکستان بھی ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردے گا۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سخت موقف کے ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کر ے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ا س سال ہونے والے ٹورنامنٹس کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں بنگلہ دیش کی حمایت حاصل ہوگی۔ تاہم پاکستان کوشش کرے گا کہ بھارت کو کنٹرول کیا جائے۔اور ایشین ٹورنامنٹس کی میزبانی کے حوالے سے ایسی پالیسی بنائی جائے تاکہ تمام ملکوں کو مساوی ٹورنامنٹس کی میزبانی مل سکے۔

Comments

comments

Leave a Comment