پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے کا پلان بنا لیا ، ایک میچ کے کتنے پیسے ملیں گے ؟ پلیئرز دوڑے چلے آئیں گے

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے کے لیے ایک پرکشش پلان بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال کی خامیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے قومی سیزن کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیزن میں کھلاڑیوں کو پہلے سے بہتر معاوضہ ملے گا ساتھ ہی کھیل اور مقابلوں کا معیار بھی بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیئے ہیں اور اس کی جگہ قائداعظم ٹرافی اور قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو پرکشش میچ فیس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔11 کھلاڑیوں کوفرسٹ کلاس میچ کے 50 ہزار روپے اور ون ڈے میچ کے 30 ہزار روپے ملیں گے۔

ایک ہفتے کے دوران ایک کرکٹر کواوسطاً 98ہزار روپے ملیں گے جو کھلاڑی پورا سیزن کھیلے گا اسے 13 سے15 لاکھ روپے کی آمدنی ہوگی۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ (ریٹینر شپ) ختم کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ پی سی بی سے پیسے لینے کے باوجود کئی کھلاڑی سیزن کھیلنے سے گریز کرتے تھے۔ نئے سسٹم کے تحت اب اسی کھلاڑی کو پیسے ملیں گے جو فرسٹ کلاس اور ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلے گا۔

یکم ستمبر سے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی شروع ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے کھلاڑی کو 50 ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔ ون ڈے کی فیس 30ہزار روپے ہے جبکہ ایک کھلاڑی کی میچ فیس 4 ریزرو کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہوگی۔

پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو رہائش اور سفری اخراجات کے علاوہ ہر کھلاڑی کو دو ہزار روپے کا ڈیلی الاو¿نس ملے گا۔

Comments

comments

Leave a Comment