پاک فوج اور پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام۔۔۔۔کرکٹ میں اپنا مستقبل بنانے والے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کےکام کی خبر آگئی

پاک فوج اور پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام۔۔۔۔کرکٹ میں اپنا مستقبل بنانے والے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کےکام کی خبر آگئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پی سی بی نے پاک فوج کے اشتراک سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت شمالی وزیر ستان کے میران شاہ یونس خان کرکٹ گراؤنڈمیں فاٹا کے نوجوانوں کے ٹرائلزلئے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شامل نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد،شاداب خان،یاسر شاہ اور علی ضیا

نے نوجوانوں کے ٹرائل لئے،اس موقع پربڑی تعداد میں فاٹا کے نوجوان سٹیڈیم پہنچے۔ٹرائلز میں منتخب کھلاڑی پی سی بی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے کہا فاٹا کے نوجوانوں کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں موقع فراہم کر نے پر پاکستان سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے میرانشاہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام امن کی علامت ہے اور اب فاٹا میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں جس کا

ثبوت یہ ہے کہ پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شمالی وزیر ستان کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جلددیگر ایجنسیز میں بھی کروائیں جائیں گے۔شمالی وزیر ستان میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے بعد منتخب نوجوانوں کو پی سی بی سکل ڈویلپمنٹ کیمپ میں شامل کیا جائے گا ۔ پروگرام سے فاٹا کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ کرکٹ پاکستانی قوم کو متحد کرتی ہے اس لیے پاک فوج کرکٹ کی بحالی کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام تر ممکنہ تعاون کر رہی ہے۔مشتاق احمد نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے بعد ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل نے ثابت کیا کہ روشنیوں کے شہر سے خوف کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ وزیرستان میں یو کے الیون اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے میچ سے دہشت گردوں کو واضح شکست ہوئی ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment