پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد کا اعلان

لاہور : پاکستان سپر لیگ ((پی ایس ایل)) کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہر دلعزیز کپتان ڈیرن سیمی جلد ہی پاکستان آنے والے ہیں۔۔پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ”ڈیرن سیمی جلد پاکستان آرہے ہیں، جہاں وہ سالانہ زلمی ایکسی لینس ایوارڈزتقریب میں شرکت کریں گے،فرنچائز کرکٹ میں بہت کم کپتان ہیں جنہیں ڈیرن سیمی جتنا پیار اور محبت ملتی ہے“۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے مزید لکھاکہ ” اپنے دور میں دنیائے کرکٹ کو شاندار پرفارمنس کے ذریعے محظوظ کرنے والے سر ویوین رچرز،برائن لارا ، ناصر حسین ، چیف تھامسن اور گراہم گوچ بھی زلمی ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے“۔

Comments

comments

Leave a Comment