”پھر سیٹی بجے گی ،سٹیج سجے گا اور تالی بجے گی ،پھر کھیل جمے گا“بڑی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کے لیے ایسا قدم اٹھا لیا کہ پاکستانیوں بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

لاہور : نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں دلچسپی دکھائی ہے اوراس حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کر لیا ہے جو ان دنوں اپنی رپورٹ مرتب کر رہی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان میں بھی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وہ ابھی مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ خود مرتب کرا رہا ہے اور سیکیورٹی رپورٹ کے لیے اسی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا ہے جو اس وقت فیکا کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ایک ہی کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے مثبت رپورٹ سامنے آئے گی کیونکہ اس سے قبل فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment