پی ایس ایل آمدن کا احتساب کا معاملہ نجم سیٹھی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی اسی ایل کی آمدن کے حوالے سے احتساب ضرور ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی اسی ایل کی آمدن کے حوالے سے احتساب ضرور ہونا چاہیے۔ اس دفعہ پی ایس ایل میں 5 ملین سے زائد آمدنی متوقع ہے جبکہ پچھلے سال پی ایس ایل سے 3 ملین آمدنی ہوئی تھی۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ وہ قائمہ کمیٹی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ سلیکشن کے معاملات میں نہ کبھی دخل اندازی کی نہ کبھی اپنی من مانی کی جو بھی کیا ہمیشہ میرٹ پر کیا اور کسی کی سفارش کو نہیں مانا۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ بھارت کے خلاف مقدمے پر فیصلہ اکتوبر تک آجائے گا۔

Comments

comments

Leave a Comment