پی ایس ایل 2 سپاٹ فکسنگ، پابندی کے شکار شرجیل خان ایسی جگہ پہنچ گئے کہ پی سی بی حکام کی دوڑیں لگ گئیں، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

لاہور: شرجیل خان کی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کئی سوال چھوڑ گئی۔پی ایس ایل 2 کے آغاز میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی سال کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد اوپنر کسی ایسے گراﺅنڈ میں بھی نہیں جا سکتے جہاں پی سی بی سے منسلک کلب کا میچ بھی چل رہا ہو، گزشتہ دنوں شرجیل کے حیدر آباد میں آل پاکستان ٹی ٹوئنٹی نائٹ لیگ میں شرکت کی اطلاعات سامنے آئیں۔

محبوب کرکٹ گراﺅنڈ، لطیف آباد میں جاری اس ایونٹ میں پی ایس ایل تھری میں سامنے آنے والے نوجوان اسپنر ابتسام شیخ اور انٹرنیشنل کرکٹر فیصل اطہر بھی شرجیل خان کی ٹیم میں شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے اور پی سی بی قوانین کے تحت ہورہی ہے۔

دوسری جانب بورڈ کا موقف ہے کہ پابندی کا شکار کوئی کھلاڑی منظور شدہ کسی ایونٹ میں شرکت کا حق نہیں رکھتا، حیدرآباد میں ہونے والی لیگ کی نوعیت کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کا لیگل اور اینٹی کرپشن یونٹ تحقیقات کررہا ہے،اس حوالے سے صورتحال واضح ہونے پر میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

 

Comments

comments

Leave a Comment