پی سی بی نے نیا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا مگر کسے؟ جان کر ہی آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے کہ ”اب ہمارے کھلاڑی بنیں گے چیتے“

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گرانٹ بریڈبرن کو تین سال کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈبرن ایشیاءکپ سے پہلے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

فیلڈنگ کوچ مقرر ہونے کے بعد گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور ان اعلیٰ کارکردگی کے حامل کوچ سٹاف کیساتھ کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے مکی آرتھر کی نگرانی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو بخوبی دیکھا ہے اور کرکٹ کی دنیا میں ابھرتی ہوئی پاکستانی ٹیم کیساتھ کام کرنا میرے لئے واقعی ایک اعزاز ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”جون میں سکاٹ لینڈ کیخلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم میں ہونے والی متاثر کن تبدیلیوں بالخصوص جسمانی فٹنس اور فیلڈنگ کی صلاحیتوں کو دیکھا اور اب میں کھلاڑیوں اور عملے کو اپنے تجربے سے مستفید کرنے کا منتظر ہوں۔“

Comments

comments

Leave a Comment