چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا آتے ہی شاندار چھکا پی ایس ایل 4کے بعد کونسا منفرد ایونٹ شروع ہونے جارہا ہے،حکم جاری کر دیا گیا

لاہور : پی ایس ایل 4 کے بعد ٹی 10 لیگ منعقد کروانے کا عندیہ دے دیا گیا۔چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے ٹی 10 لیگ کے اصول و ضوابط تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی کی زیرصدارت پی ایس ایلگورننگ کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزوں کے مالکان بھی شریک ہوئے۔

اس دورانپاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد کے حوالے سے اہم معاملات زیر غور آئے۔ اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے شیڈول کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری 2019 سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ جبکہ پاکستان سپر لیگ 4 کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ 4 کا فائنل 17 مارچ 2019 کو ہوگا۔

جبکہ پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز پاکستان کے مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے مالکان کی جانب سے کچھ تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے فرنچائزز کے مالکان کے تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد اجلاس ختم کر دیا گیا۔ اس اجلاس میں سب سے خوش آئند فیصلہ یہ کیا گیا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 4 کے بعد ٹی 10 لیگ کروائے گا۔چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے ٹی 10 لیگ کے اصول ضوابط تیار کرنے کا حکم دے دیا۔اصول و ضوابط تیار کرنے کے بعد انہیں بورڈ کے اعلیٰ حکام کی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا جہاں انکی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔

Comments

comments

Leave a Comment