چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ”موقع موقع“ کیوں گایا ، سرفراز نے بتا دیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اپریل 2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد موقع موقع گانے کے بعد بھارتی پروگرام دیکھے تو ان کی کیا حالت ہوئی؟ بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے اور ایسے دلچسپ انداز میں اینکر کی نقل اتاری ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ”موقع گایا تھا تو پورے پورے پروگرام انڈیا سے فیس بک پر ٹیگ ہو کر آ رہے تھے

، اینکر کہہ رہا تھا کہ یہ کپتان، ذرا اس کپتان کو دیکھیں ، یہ موقع موقع گا رہا ہے۔میں نے اسے بولا بھائی کیا ہو گیا ہے یار، اتنا موقع موقع آپ لوگوں نے کیا ہے تو ایک مرتبہ ہمیں بھی کرنے دو، مجھے تو ہنسی آ رہی تھی، جیسے ان کا اینکر کہہ رہا تھا کہ یہ پاکستانی کپتان،میں نے کہا کہ بھائی کون سا جرم کر دیا ہے، بندہ مار دیا ہے کیا، تم لوگ 15 سال سے ہمارے ساتھ موقع موقع کر رہے ہو، اگر میں نے دو لفظ بول دئیے وہ بھی اپنے کراﺅڈ کے کہنے پر تو کیا ہو گیا؟“۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ شکست ہمیشہ بھارتیوں کو یاد رہے گی کیونکہ جتنی بڑی ان کی ٹیم تھی اور جیسا ان کا خیال تھا کہ ہم لوگ جیت جائیں گے، آئیں گے اور بالکل لپیٹ کر نکل جائیں گے، یہ جیت تو ایسی تھی جو ہمیشہ انہیں یاد رہے گی“۔

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اپریل 2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد موقع موقع گانے کے بعد بھارتی پروگرام دیکھے تو ان کی کیا حالت ہوئی؟ بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے اور ایسے دلچسپ انداز میں اینکر کی نقل اتاری ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ”موقع گایا تھا تو پورے پورے پروگرام انڈیا سے فیس بک پر ٹیگ ہو کر آ رہے تھے ، اینکر کہہ رہا تھا کہ یہ کپتان، ذرا اس کپتان کو دیکھیں ، یہ موقع موقع گا رہا ہے۔میں نے اسے بولا بھائی کیا ہو گیا ہے یار،

اتنا موقع موقع آپ لوگوں نے کیا ہے تو ایک مرتبہ ہمیں بھی کرنے دو، مجھے تو ہنسی آ رہی تھی، جیسے ان کا اینکر کہہ رہا تھا کہ یہ پاکستانی کپتان،میں نے کہا کہ بھائی کون سا جرم کر دیا ہے، بندہ مار دیا ہے کیا، تم لوگ 15 سال سے ہمارے ساتھ موقع موقع کر رہے ہو، اگر میں نے دو لفظ بول دئیے وہ بھی اپنے کراﺅڈ کے کہنے پر تو کیا ہو گیا؟“۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ شکست ہمیشہ بھارتیوں کو یاد رہے گی کیونکہ جتنی بڑی ان کی ٹیم تھی اور جیسا ان کا خیال تھا کہ ہم لوگ جیت جائیں گے، آئیں گے اور بالکل لپیٹ کر نکل جائیں گے، یہ جیت تو ایسی تھی جو ہمیشہ انہیں یاد رہے گی“۔

Comments

comments

Leave a Comment