چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل!ویرات کوہلی جب عامر کا سامنے کرنے آیا تو میں نے اپنی آنکھوں سے کیا دیکھا!سرفراز احمد نے دلچسپ واقعہ سنا دیا

کراچی: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ویرات کوہلی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کے سامنے مشکلات کا شکار نظر آرہے تھے ۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سرفرا ز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جب ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے کےلئے آئے تو محمد عامر کے خلاف ان کے پیر بالکل نہیں چل رہے تھے ، عمومی طو ر پر کوہلی کا پہلی بال سے ہی کریز پر بیلنس اچھا ہوتا تھا لیکن اس دن کوہلی پہلی ہی گیند سے عامر کیخلاف مشکلات کا شکاردیکھا۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ کوہلی نے محض ایک یا دو اوور ہی عامر کو کھیلااور اس میں بھی ان کی زیادہ تر گیندیں ایج ہوکر گیپ میں گئیں اور پھر عامر نے کوہلی کو مسلسل دو گیندوں پر دومرتبہ آﺅٹ کردیا ۔

Comments

comments

Leave a Comment