ڈیرن سیمی پشاور کا حصہ ہونگے یا نہیں!پی ایس ایل4میں کس ٹیم میں کھیلیں گے سیمی سے اشارہ دے دیا

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز میں کچھ ماہ ہی باقی رہ گئے ہیں اور اب مداحوں میں یہ تشویش کی لہر دوڑنے لگی ہے کہ کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ ہوگا؟

تاہم غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ پی ایس ایل فرینچائز پشاور زلمی کو شاندار کارکردگی کے ذریعے دوسرا سیزن اور ویسٹ انڈین ٹیم کو دو ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان ڈیرن سیمی چوتھے سیزن میں بھی پشاور زلمی کی ہی نمائندگی کریں گے۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ڈیرن سیمی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انھوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف سنسنی خیز مقابلے میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنی ٹیم کے نام کی تھی۔

پی ایس ایل کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو پشاور زلمی نے بھی ری ٹویٹ کیا اور ساتھ میں لکھا کہ ‘ایک شاندار اننگز تھی، آپ میں سے کتنے لوگوں کو یہ یاد ہے’؟

اس پیغام میں مزید کہا گیا کہ وہ مزید انتظار نہیں کرسکتے کہ ڈیرن سیمی انھیں اس طرح کے مزید میچز جتوائیں۔

اس ٹویٹ سے صاف واضح ہورہا ہے کہ ڈیرن سیمی چوتھے سیزن میں بھی پشاور زلمی کیجانب سے اِن ایکشن ہوں گے تاہم ابھی اس بات کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment