کراچی کی مخصوص ڈش نے ویسٹ انڈین کرکٹرز کا دل موہ لیا

کراچی:کراچی کی مخصوص ڈش نے ویسٹ انڈین کرکٹرز کا دل موہ لیا۔ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باولر کرسیک ولیم نے کراچی کی بریانی کو دنیا کی بہترین غذا قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کھانے اپنے ذائقے اور خوشبو کے باعث دنیا بھر میں خاص مقام رکھتے ہیں۔پاکستان کے انگنت کھانے ایسے ہیں جن کی لذت کی دھوم چہار سو ہے۔

اگر بات کی جائے کراچی بریانی کی تو اسکا تو کوئی جواب نہیں ۔

کراچی کی بریانی کی دھوم دنیا کے کونے کونے میں ہے۔کراچی کی مخصوص ڈش نے ویسٹ انڈین کرکٹرز کا دل موہ لیا۔ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باولر نے کراچی کی بریانی کو دنیا کی بہترین غذا قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ کراچی کی بریانی دنیا کی بہترین غذا ہے ،کوئی بھی غذا کراچی بریانی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔انہوں نے پاکستان کو بہترین ملک کراچی کو بہترین شہر اور بریانی کو بہترین غذا قرار دے دیا۔

Comments

comments

Leave a Comment