کروڑ وں روپے کی ہیوی بائیکس، گاڑیوں اور اپارٹمنٹس کے مالک مہندرا سنگھ دھونی جو پانی پیتے ہیں، اس کی ایک بوتل کتنے کی آتی ہے؟ جان کر آپ کو بالکل بھی یقین نہیں آئے گا

نئی دہلی :  مہندرا سنگھ دھونی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کامیاب ترین کپتان مانا جاتا ہے جنہوں نے بھارتی ٹیم کو انتہائی اہم فتوحات دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مہندرا سنگھ دھونی کو ہیوی بائیکس اور کاروں کا بہت شوق ہے اور وہ مہنگی ترین ہیوی بائیکس کے مالک ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ میچ اور پریکٹس کے دوران وہ جس کمپنی کا پانی پیتے ہیں اس کی ایک بوتل کی قیمت کیا ہے؟

فٹنس کے معاملے میں کھلاڑی کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور ہمیشہ وہ ہی چیز استعمال کرتے ہیں جو ان کیلئے بہترین ہو۔ میچ کے میں سٹریٹجک ٹائم آﺅٹ کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو ”بیلے“ کمپنی کا پانی پیتے دیکھا گیا اور یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی کہ اس کی ایک بوتل صرف 20 بھارتی روپے میں آتی ہے۔

دھونی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اس انکشاف نے ان کی سادگی ثابت ہوتی ہے اور یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے سادہ چیزوں کے استعمال سے بھی گریز نہیں کرتے۔ یہ ایک انتہائی حیران کن انکشاف ہے کیونکہ متعدد کھلاڑی مہنگا ترین پانی استعمال کرتے ہیں۔

اگر ویرات کوہلی کی مثال ہی لے لی جائے تو وہ فرانسیسی کمپنی کا پانی استعمال کرتے ہیں جس کی ایک لیٹر کی قیمت 600 بھارتی روپے ہے جبکہ چھوٹی بوتل 200 بھارتی روپے سے زائد میں آتی ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment