کرکٹ نہ بھی کھیلتا تو بھی یہ کام ضرور کرتا،کوہلی نے کچھ اور ہی کہہ دیا،مداحوں میں اہم خبر آگئی

بنگلور (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین ایتھلیٹ ویرات کوہلی نے اپنے ’سپر فٹ‘ ہونے کا رازبتا دیا۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں اور وہ اپنی فٹنس کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں۔ اپنے

بارے میں کوہلی کا کہنا تھا کہ میں نے کیریئر کے آغاز میں ہی یہ جان لیا تھا کہ جتنا میں فٹ رہوں گا اتنا ہی بہتر سوچ بھی سکوں گا، جب میں نے جسمانی طور پر خود کو تبدیل کیا تو میرے احساسات بھی اچھے ہونے لگے، جب آپ فٹ ہوتے ہیں تو پھر آپ خود کو پر اعتماد بھی محسوس کرتے ہیں۔کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے، اگر میں کرکٹ نہ بھی کھیلتا تب بھی میں جسمانی ایکسرسائز ضرور کرتا۔پہلی بار بھارتی ٹیم میں سلیکٹ ہونے کے بارے میں کوہلی نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ میں اپنی والدہ کے قریب بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا تھا جس پر میرا نام ظاہر ہوا مگر میں نے سمجھا کہ یہ صرف افواہ ہے لیکن پانچ منٹ بعد بورڈ سے مجھے فون آیا کہ میں منتخب ہوگیا ہوں، میں خوشی سے ناچنے لگا، جب میں پہلی بار ڈریسنگ روم میں داخل ہوا تو مجھ سے تقریر کرنے کو کہا گیا، میں گھبرا گیا تھا کیونکہ میرے سامنے بھارت کے عظیم ترین کھلاڑی موجود اور سب مجھے دیکھ رہے تھے، اب ہم بھی نئے آنے والے لڑکوں کے ساتھ ایسا ہی کرتے اور انھیں گھبراتا ہوا دیکھتے ہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment