کرکٹ کا کھیل بدل دیا گیا!آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کے بعد ایک نیا فارمیٹ متعارف کروا دیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کے نئے فارمیٹ ٹی10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی باضابطہ طور پر منظوری دیدی ۔ٹی20 فارمیٹ کی شاندار کامیابی کے بعد گزشتہ سال پہلی مرتبہ ٹی10 فارمیٹ متعارف کرایا گیا جس کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا تاہم گزشتہ ایڈیشن کی آئی سی سی نے منظوری نہیں دی تھی۔تاہم 23نومبر 2018ء سے شارجہ میں شروع ہونے والے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی آئی سی سی نے منظوری دے دی ہے۔

گزشتہ ایڈیشن کے برعکس اس بار 2 نئی ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس مرتبہ کرکٹ لیگ کا دورانیہ 10 دن ہوجائے گا۔گزشتہ برس شارجہ میں اپنی طرز کی پہلی لیگ میں آئن مورگن کی قیادت میں کیرالہ کنگ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹی 10لیگ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ ہم ایک سال قبل دی گئی ذمے داری پر پورا اترے اور ٹی10 کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ فارمیٹ بنادیا ہے۔

ٹی 10لیگ کے صدر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ اس منظوری سے اس فارمیٹ کی عالمی سطح پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اور محض ایک سال میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے ٹیموں کی تعداد میں اضافے سے نہ صرف لیگ کا دورانیہ 4دن سے بڑھ کر 10ہوجائے گا بلکہ اس سے مزید کھلاڑیوں کو لیگ کا حصہ بننے کا موقع بھی ملے گا۔ٹی 10کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن 23نومبر 2018ء سے شارجہ کے کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا اور 10دن تک جاری رہنے والی اس ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

ایونٹ میں مراٹھا عریبینز کی قیادت افغانستان کے اسپنر راشد خان کریں گے جبکہ پختونز کے کپتان پاکستان کے شاہد آفریدی،، پنجابی لیجنڈ کے کپتان شعیب ملک، کیرالہ کنگز کے کپتان انگلینڈ کے آئن مورگن، راجپوتز کے کپتان نیوزی لینڈ کے براینڈن میک کولم، بنگال ٹائیگرز کے کپتان ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن، نادرن واریئرز کے کپتان ڈیرن سیمی اور کراچیئین کے کپتان آسٹریلیا کے شین واٹسن ہوں گے۔دوسرے ایڈیشن کے لیے ٹیموں کی ڈرافٹنگ آئندہ ماہ ستمبر میں ہو گی۔

Comments

comments

Leave a Comment