کرکٹ کی دنیا سے بڑی بریکنگ نیوز: روی شاستری کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ کس کرکٹر نے پاش پاش کر ڈالا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا

دبئی (ویب ڈیسک )افغانستان کے ایک فرسٹ کلاس میچ میں بیٹسمین شفیق اللہ نے تیز ترین ڈبل سنچری جڑ دی۔ انہوں نے یہ ڈبل سنچری الوکزے احمد شاہ ابدالی ٹورنامنٹ کے میچ میں اسکور کی جو 8 سے 11اپریل کے درمیان افغان صوبے کنڑ میں کابل ریجن اور بوسٹ ریجن کے مابین کھیلا گیا ۔

کابل ریجن کے کپتان شفیق اللہ جب بیٹنگ کے لیے آئے تو اس وقت ان کی ٹیم کا اسکور 3وکٹ پر 54رنز تھا۔ انہوں نے 89گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 22چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے دھواں دھار ڈبل سنچری اسکور کی اور ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل فرسٹ کلاس میں تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کرنے کا ریکارڈ بھارتی لیجنڈ روی شاستری کے پاس تھا،

انہوں نے بمبئی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بروڈا کے خلاف 123گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔2016میں انگلش کاوئنٹی گلیمورگن کی جانب سے کھیلے ہوئے اینیورن ڈونلڈ نےڈربی شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 123گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی اور مشترکہ طور پر روی شاشتری کا ریکارڈ شیئر کرلیا۔

چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈین لیجنڈ کلائیو لائڈ ہیں جنہوں نے 1976 میں گلیمورگن کے خلاف 124گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ پانچویں نمبر پر آسٹریلوی بیٹسمین ڈیمین مارٹن ہیں جنہوں نے 2003ء میں یورک شائر کی جانب کھیلتے ہوئے لیڈز کے گرائونڈ میں گلوچسٹر شائر کے خلاف 128گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

واضح رہے کہ الوکزے احمد شاہ ابدالی4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہے جس کا 20واں میچ گزشتہ روز ڈرا کی صورت میں ختم ہوا تاہم شفیق اللہ کی یاد گار اننگز نے میچ کو دلچسپ بنادیا۔

Comments

comments

Leave a Comment