کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر پی سی بی نے ایشیا کپ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ویمن ایشیا کپ2018کے کئے بسمہ معروف کی قیادت میں 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا جس میں کھلاڑیوں کے نام شامل تھے۔ ان کھلاڑیوں میں جو یر یہ روف،سیدہ نین فاطمہ،امیمہ سہیل،جویریہ ودود،سدرہ نواز،ندا ارشد،کائنات امتیاز،ثنا میر،نشرا سندھو،انعم امین،نتالیہ پرویزاور ڈیانا بیگ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایشا کپ 3سے 10جون تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا ،جس میں پاکستان کے علاوہ بھارت ،سری لنکا،بنگلہ دیش ،تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

Comments

comments

Leave a Comment