کشمیریوں پر بھارتی مظالم، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

لاہور: مقبوض کشمیر میں نہتے کشمیریو ں پر بھارتی مظالم کیخلاف قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج گزشتہ دو دنوں کے دوران19کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے جس پر دنیا بھر سے شدید رد عمل سامنے آرہا ہے اور اب قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا ہے ۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ”مقبوضہ کشمیر میں تشویش ناک صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے ،آزادی اور حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھانے والے معصوم شہریوں کو غاصب حکومت کی جانب سے شہید کیا جارہا ہے ، حیرانی ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے کہا ں ہیں اور معلوم وہ اس خونی کھیل کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات کیوں نہیں کررہے ؟ “ ۔

 

Comments

comments

Leave a Comment