کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔۔۔قومی ٹیم نے28سال بعد فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی

ہرارے : پاکستان نے 28سال بعد پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو کسی ایونٹ کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے 1990ءمیں شارجہ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی جب وسیم اکرم نے ہیٹرک کی تھی ،اس جیت کے بعد پاکستان کو مسلسل 8ٹورنامنٹس کے فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے 184رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کی شروعات کی اور بغیر کسی شراکت کے بلے باز صاحبزادہ فرحان پہلی بال پر سٹمپڈ آﺅٹ ہوگئے۔حسین طلعت تیسرے نمبر پر آئے اور تین رنز پر کیچ آﺅٹ ہو کر پویلین کا رخ کرلیا،چوتھے نمبر پر کپتان سرفراز احمد کی اینٹری ہوئی جو صرف 28 رنز بنا سکے اور رن آﺅٹ ہوگئے۔

قومی کپتان کے بعد شعیب ملک میدان میں آئے اور فخر زمان کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شرکت میں107رنز کا اضافہ کیا جس میں فخر زمان کا حصہ73رنزکا تھا ، اوپننگ بلے باز 46گیندوں پر12چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 91رنز بنا کر رچرڈسن کا شکار بنے ،آصف علی اور شعیب ملک نے ناقابل شکست33رنز کی شراکت داری کرکے پاکستان کو فائنل میں کامیابی دلائی ۔ شعیب ملک43اور آصف علی17رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ہرارے سپورٹس کلب میں جاری میچ میں کینگروز کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان کے ہمراہ ڈارسی شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے شروع سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور گراﺅنڈ کے چاروں اطراف زبردست سٹروکس کھیلے۔گرین شرٹس کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے دونوں اوپنرز کے آسان کیچز چھوڑے گئے، کپتان ایرون فنچ نے چھکے لگاتے ہوئے گیند ہوا میں اچھالی لیکن شعیب ملک کیچ پکڑنے میں ناکام رہے، اسی طرح آصف علی سلپ پر ڈارسی شارٹ کا آسان کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔

کینگروز ٹیم کا مجموعی سکور 95 تک پہنچا تو فنچ 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، انہیں شاداب خان نے میدان بدر کیا۔گلین میکسویل بھی کچھ خاص نہ کرپائے اور 5رنز بنا کر شاداب خان کی دوسری وکٹ بن گئے ۔محمد عامر نے 12رنز بنا نے والے مارکس سٹوئنس کو فخر زمان کے ہاتھو ں کیچ آﺅٹ کروا کر پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی ،ڈارسی شارٹ نے76رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کینگروز کوانتہائی مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا جس کے بعدوہ شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بنے ، ایلکس کیری 2رنز بنا شاداب خان کے شاندار کیچ کے سبب پوویلین لوٹ گئے ،ایشٹن ایگر 7رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے ، محمد عامر نے آخری اوور کی پہلی بال پر ٹریوس ہیڈ کی وکٹ حاصل کی، اینڈرو ٹائی محمد عامر کی تیسری وکٹ بنے ،،آسٹریلیا نے مقررہ20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر183رنز سکور کیے۔ پاکستان کے لیے محمد عامر نے 3،شاداب خان نے 2جبکہ حسن علی ، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔

Comments

comments

Leave a Comment