”کوئی پاکستانی کھلاڑی ان لیگز میں شرکت نہیں کرنے گا کیونکہ۔۔۔“ پی سی بی نے کھلاڑیوں سے متعلق انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا، کن لیگز میں شرکت نہیں کر سکیں گے؟ جان کر ہی بہت سے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیں گے

کراچی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نئی لیگز کے انعقاد کے اعلان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو یو اے ای میں ہونے والی کسی بھی لیگ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

امارات کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے تحفظات کے باوجود اپنی ٹی 20 لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا جبکہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس سال یو اے ای میں ٹی 20 لیگ کرانے کا اعلان کیا ہے اور پاکستانی کھلاڑی اس لیگ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

گزشتہ روز ہونے والی اہم میٹنگ کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ”گورننگ کونسل نے یو اے ای میں نئی ٹی 20 لیگ کے انعقاد پر خدشات کا اظہار کیا ہے جس پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے علاوہ یو اے ای میں ہونے والی کسی بھی لیگ میںسنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو شمولیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔“

دوسری جانب ٹی 10 لیگ کے حوالے سے کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق فیصلہ مکی آرتھر کریں گے جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مزید میچ پاکستان میں کرانے کا فیصلہ بھی ہوا ہے۔

Comments

comments

Leave a Comment