کوچز اور کرکٹر میچ کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔۔ مگر پاکستان کے ہر میچ میں نظر آنے والا چاچا کرکٹ کو کتنے پیسے ملتے ہیں حیران کن انکشاف سامنے آگیا

لندن : پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنیوالے چاچا کرکٹ نے پی سی بی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچز کو تو 50، 50 لاکھ روپے دیئے جارہے ہیں، مجھے 50 روپے بھی نہیں دیتے، پی سی بی نے مراعات دینے کا یقین دلایا تھا ، اب تو بورڈ کے لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں۔

لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چاچا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شدید ناراضی کا اظہار کیا، گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کوچز کو 50، 50 لاکھ روپے ملتے ہیں، مجھے 50 روپے بھی نہیں دیتے۔

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی سے زبانی معائدہ ہے، ابوظہبی سے 70 ہزار روپے کی نوکری چھوڑ کر آیا تھا، پی سی بی حکام نے وعدہ کیا تھا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز جیسی سہولتیں ملیں گی۔چاچا کرکٹ نے مزید کہا کہ ٹیم کو سپورٹ کرنے جاتا ہوں تو پی سی بی والے مذاق اڑاتے ہیں، پی سی بی نے میرے ساتھ جو کیا اس کے بعد ان کا نام کچھ اور ہونا چاہئے۔

Comments

comments

Leave a Comment