کوچ مکی آرتھر کی من مرضیاں قومی ٹیم کو لے ڈوبیں۔۔ بھارت کے خلاف بدترین شکست کی و جہ سامنے آگئی

دبئی: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پسند نا پسند کے باعث قومی ٹیم کا بیلنس خراب ہونے لگا ،کئی ”مقدس گائے “بنے کھلاڑی ٹیم کا بیلنس خراب کرنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر اور سینئر کھلاڑیوں کے اختلافات کی کہانیاں نئی نہیں ہیں۔۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کوچنگ کرتے ہوئے بھی مکی آرتھر اور سینئر کھلاڑیوں کے اختلافات کی کہانیاں آج بھی زبان زد عام ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد سابق ٹی ٹونٹی محمد حفیظ پاکستان کے سینئر ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے،محمد حفیظ کو دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان ٹیم میں لانے سے قبل مکی آرتھر اور انضمام الحق کے درمیان سنجیدہ نوعیت کی جھڑپ بھی ہوئی اور مکی آرتھر نے انہیں زمبابوے کے خلاف کوئی ون ڈے بھی نہیں کھلایا، چیف سلیکٹر انضمام الحق ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے سلیکشن معاملات میں رابطے میں رہتے ہیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ انضمام الحق بھی مکی آرتھر کو قائل کرنے میں ناکام رہتے ہیں جس کی ایک بڑی مثال ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اہم میچ کے دوران سامنے آئی ۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اس اہم میچ کے لیے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو ان کی ناقص فارم دیکھتے ہوئے ٹیم میں شامل کرنے کے حق میں بالکل بھی نہیں تھی تاہم مکی آرتھر نے سلیکشن کمیٹی کی ایک نہ سنتے ہوئے محمد عامر کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کرنے سے انکار کردیا اور مکی آرتھر کے ” چہیتے“ فاسٹ باﺅلر نے اس بڑے مقابلے انتہائی ناقص باﺅلنگ کامظاہرہ کرتے 5اوور ز میں41رنز کی پٹائی برداشت کی جب کہ کوئی وکٹ بھی نہ حاصل کرسکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم بھی مکی آرتھر کے چہیتے کھلاڑیوں میں سے ایک رہے اور ایک وقت میں انہیں پاکستانی ٹیم کی کپتانی دینے کی باتیں بھی ہورہی ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوران سر پر چوٹ لگنے کے بعد وہ تاحال قومی ٹیم میں واپسی نہیں کرسکے ہیں ۔

Comments

comments

Leave a Comment