”کیا آپ ٹیم میں واپس آنا چاہتے ہیں؟“ شاہد آفریدی نے اس سوال پر واضح جواب دیدیا، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”آفریدی بھائی، چھا گئے“

ٹورنٹو : سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم درست سمت میں گامزن ہے۔ پاکستان کیلئے اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہو چکا ہوں اور اب لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگرچہ ابھی ورلڈ ٹی 20 کچھ دوری پر ہے مگر گرین شرٹس کی کارکردگی کافی اچھی ہے، نوجوان کھلاڑی بہترین پرفارم کررہے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ٹیم درست سمت میں گامزن ہے۔

قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کیلئے میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوچکا اور اب لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، انہوں نے ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔

Comments

comments

Leave a Comment