”کیا ٹنڈولکر اور دھونی میں اتنی ہمت ہے کہ وہ۔۔۔“ شاہد آفریدی کے بیان پر معروف بھارتی صحافی ’ارناب گوسوامی‘ اپنے ہی کھلاڑیوں پر برس پڑا، بے بسی اور مایوسی کی انتہاءدیکھ کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بوم بوم آفریدی نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں سینکڑوں چھکے مارے ہیں لیکن میدان سے باہر مارا گیا ان کا صرف ایک چھکا پورے بھارت کو ہلا گیا ہے جو اس قدر سیخ پا ہیں کہ اپنے ہی کرکٹرز پر برس پڑے ہیں کیونکہ انہوں نے آفریدی کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

معروف بھارتی صحافی ارناب گوسوامی نے کشمیریوں سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان پر سچن ٹنڈولکر اور دھونی جیسے کرکٹرز ک بھی نہ بخشا اور ان کے خوب لتے لئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ارناب گوسوامی کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی اپنے ملک کیلئے بولتے ہیں لیکن ہمارے کھلاڑی نہیں بولتے۔

پاکستان کے کھلاڑی اپنے ملک کی پوزیشن کو سمجھتے ہوئے اس پر بولتے ہیں لیکن ہمارے کرکٹرز نہیں بولتے۔ پاکستان کے کرکٹرز بھارت پر الزام تراشی کرتے ہوئے دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔ میں آج یہ کھلے عام کہوں گا کہ اپنے آپ سے پوچھئے کہ سچن ٹنڈولکر یا مہندرا سنگھ دھونی میں اتنی ہمت ہے کہ وہ آفریدی کیخلاف کوئی ایک بات بھی کر سکیں۔

ان کرکٹرز نے ہندوستانی فوج کا یونیفارم پہنا لیکن آپ آفریدی کیخلاف ایک بات بھی نہیں کریں گے کیونکہ ان کے کمرشل تعلقات زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔“

اسی پروگرام میں شریک جنرل ’جینی‘ بھی اپنے کرکٹرز پر سیخ پا نظر آئے اور کہا کہ ”کیا ہم دھونی یا سچن ٹنڈولکر جیسے لوگوں سے پاکستان کیخلاف کوئی بھی دینے کی توقع کرتے ہیں۔ یہ لوگ ڈرامہ کرنے اور دکھاوے کیلئے سامنے لائے جاتے ہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment