کیرئیر کے آغاز میں ہی شاداب خان کے لئے بری خبر

کنگسٹن: کیریبیئن پریمیئر لیگ 2018 کیلیے ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز نے پاکستانی اسپنر شاداب خان کی جگہ آسٹریلوی لیگ سپنر فواد احمد کی خدمات حاصل کرلیں۔شاداب نے گزشتہ سیزن میں نائٹ رائیڈرز کی ٹائٹل فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا لیکن وہ اس بار فرنچائز کو دستیاب نہیں ہوئے، ٹیم کے ڈائریکٹر وینکے میسور نے کہا کہ ہمیں اس برس شاداب سے معاہدہ نہ ہونے کا بہت افسوس ہے لیکن فواد ان کا شاندار متبادل ہیں، وہ بھی گیند کو وکٹوں کے دونوں جانب گھمانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں پورا یقین ہے فواد ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔

نائٹ رائیڈرز اپنی دفاعی مہم کا آغاز 8 اگست کو سینٹ لوشیا سٹارز کیخلاف میچ سے کریں گے۔اس سے قبل رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی ڈرافٹنگ میں پاکستان کے سہیل تنویر، کرس گیل، مارٹن گپٹل، ڈیوائن براوو، آندرے رسل اور لینڈل سیمنز مہنگے ترین کھلاڑی قرار پائے۔
کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں حیرت انگیز طور پر سہیل تنویر پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے۔

سینٹ لوشیا اسٹارز نے لینڈل سمنز کو 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں خریدا جبکہ 90 ہزار ڈالر کی بنیادی قیمت کے حامل نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو بارباڈوس ٹریڈینٹس نے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز کے عوض اپنا بنا لیا۔جمیکا تلاواز نے آندرے رسل، سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریوٹس نے کرس گیل، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے ڈیوین براوو اور ایمازون واریئرز نے سہیل تنویر کو اسی قیمت کے ساتھ برقرار رکھتے ہوئے ان کی خدمات ایک لاکھ 30 ہزار ڈالرز میں حاصل کیں۔
چار برس تک باربادوس ٹریڈنٹس کے ساتھ منسلک رہنے والے کیرون پولارڈ کے ساتھ سینٹ لوشیا اسٹارز نے 1لاکھ 30 ہزار ڈالرز کے عوض معاہدہ کر لیا۔۔پاکستان کے شاہد آفریدی جمیکا تلاواز، شعیب ملک امیزن واریرز، ایون لوئس پیٹریوٹس اور کرس لن نائٹ رائیڈرز کے ساتھ برقرار رہیں گے۔۔افغانستان کے واحد پلیئر قیاس احمد بھی فروخت ہوئے جبکہ سندیپ لیمی چن سی پی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کرنے والے نیپال کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔اس سے قبل سندیپ نے آئی پی ایل 2018 ءکیلئے بھی فرنچائز سے معاہدہ کر کے پہلے نیپالی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Comments

comments

Leave a Comment