گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران انوشکا شرما نے ایسی کیا حرکت کر دی کہ ویرات کوہلی نے فون کر کے انہیں باہر جانے کو کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بنگلور :  انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہو چکا ہے اور سنسنی خیز میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کامیاب رہی۔

ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی یہ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود تھی جنہوں نے میچ کے دوران ایسا کام کر دیا کہ ویرات کوہلی نے میچ ختم ہونے کے بعد دوسرے سٹینڈ میں کھڑے ہو کر انہیں فون کر کے باہر جانے کو کہہ دیا جبکہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

جیسے ہی میچ ختم ہوا تو ویرات کوہلی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب دوڑے اور اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو فون کر کے ہاتھ کے اشارے سے باہر آنے کو کہا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے ایسا غصے کے باعث نہیں کیا بلکہ وہ انوشکا شرما سے ملنے کیلئے بے تاب تھے اس لئے انہیں باہر آنے کو کہا تھا۔

Comments

comments

Leave a Comment