ہاکی چیمیئنز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ کتنے لوگوں سے فتح حاصل کی پاکستانیوں کے لئے یقین کرنا مشکل ہو گیا شاندار فتح کے بارے میں جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

لاہور : چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز 23 جون سے ہالینڈ میں ہو رہا ہے جس میں شریک تمام ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ یورپی کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنے کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم 3 جون سے ہی ہالینڈ کے شہر بریڈا میں موجود ہے اور بھرپور پریکٹس کر رہی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کے لیڈن ہاکی کلب کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلا اور انہیں 0-7 سے شکست دے کر تمام ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور میزبان سائیڈ کے خلاف یکے بعد دیگرے گولز داغنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

قومی کھلاڑی ارسلان قادر بھر پور فارم میں نظر آئے جنہوں نے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر میں 2 گول کئے۔ ارسلان قادر نے کھیل آٹھویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ عرفان جونیئر نے بارہویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو 0-2 کی برتری دلا دی۔

دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید 2گول داغ کر میچ پرگرفت مضبوط بنا لی۔ تیسرا گول کرنے والے کھلاڑی بھی ارسلان قادر ہی تھے جنہوں نے 22 ویں منٹ میں گیند مخالف ٹیم کے جال میں پہنچائی جبکہ 28 ویں منٹ میں کپتان رضوان سینئر نے چوتھا گول کر کے مخالف ٹیم کی شکست کو یقینی بنا دیا۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم مزید ایک گول کرنے میں کامیاب رہی اور دلبر نے 43 ویں منٹ میں گیند مخالف ٹیم کے گول پوسٹ میں پہنچائی۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے مزید 2 بار گیند کو جال کے اندر پھینک کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔ ارسلان قادر نے 52 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ دلبر نے کھیل ختم ہونے سے تین منٹ پہلے گول کر کے پاکستان کو 0-7 کی فتح دلا دی۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا اگلا پریکٹس میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی اور دونوں ٹیمیں 11جون کو ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Comments

comments

Leave a Comment