”ہم اس کھلاڑی کا علاج نہیں کروا سکتے کیونکہ۔۔۔“ تبدیلی کا دعویٰ کرنے والے فواد چوہدری اپنے وعدے سے مکر گئے، پھر شاہد آفریدی نے ایسا کام کر دیا کہ وزیراعظم بھی شرمندہ ہو جائیں

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پاکستانی ٹیبل ٹینس پلیئر کا علاج کرانے کے وعدے سے مکر گئے ۔سپورٹس صحافی عبد الغفار نے پاکستانی خاتون ٹیبل ٹینس پلیئر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ حکومت نے میرے علاج کی یقین دہانی کرائی لیکن اس پر عملدر آمد نہیں کیا ۔اس کا کہنا تھا کہ میری مہینے میں دو مرتبہ کیمو تھراپی ہوتی ہے جس پر لاکھوں روپے کا خرچہ آتا ہے ،اب میرے والدین کے پاس علاج کے لیے مزید رقم نہیں ہے ۔اس نے مزید کہا کہ میر ے علاج پر پہلے ہی 14لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں اور اب ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں ،وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ میرا علاج کرائیں ۔

سپورٹس صحافی نے ایس ویڈیو کے ساتھ پیغام دیا کہ حکومت نے 21اگست کو پاکستانی ٹیبل ٹینس پلیئر مہک انور کے کینسر کے علاج کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عملدر آمد نہیں ہو سکا ۔مہک کے پاس اب پیسے نہیں ہیں ،مہربانی فرما کر اس کی مدد کریں اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے ۔

اس پر وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے صوابدیدی فنڈز سے پہلے ہی دستبردار ہو چکے ہیں، علاج کا حکم دے چکے ہیں لیکن انفرادی مالی امداد اب وزیر اعظم کا اختیار نہیں۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے اس لڑکی کے علاج کے لیے اس کا رابطہ نمبر مانگ لیا ہے ۔

Comments

comments

Leave a Comment