”ہم پاکستان کی میزبانی کی خوشخبری کا اعلان کرتے ہیں اور۔۔۔“ پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں کس ملک میں کھیلنے جائے گی اور وہاں کن ٹیموں کیساتھ میچ ہوں گے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی، بھارتی غصے سے پیچ و تاب کھاتے رہ گئے

لاہور :  زمبابوین کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف ٹرائی اینگولر سیریز کی میزبانی کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ٹرائی اینگولر سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے درمیان 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

ٹرائی اینگولر سیریز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلی جائے گی جبکہ کوئنز سپورٹس کلب میں زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔ مبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ”کئی مہینوں کی بات چیت کے بعد، ہم آسٹریلیا اور پاکستان کیخلاف ٹرائی سیریز اور پاکستان کیساتھ 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں۔“

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ یکم جولائی کو ہو گا اور جبکہ دو جولائی کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔ تمام ٹیمیں ’راﺅنڈ روبن‘ فارمیٹ کے تحت 4,4 میچ کھیلیں گی اور ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان 8 جولائی کو فائنل میچ ہو گا۔ ٹرائی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 13,16,18,20 اور 22 جولائی کو پانچ ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گی۔

Comments

comments

Leave a Comment