ہم کھیلیں گے یا کرکٹ لیگز ہوں گی ، پاکستان نے اماراتی حکام کو وارننگ دے دی

لاہور:پاہم کھیلیں گے یا کرکٹ لیگز ہوں گی ، پاکستان نے اماراتی حکام کو وارننگ دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سری لنکن ٹیم کے حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان سے رخصت ہو گئی تھی ۔بڑی بڑی ٹیموں نے پاکستان آنے سے یکسر انکار کر دیا تھا۔اس سارے عرصے میں پاکستان نے یو اے ای کے نیوٹرل میدانوں کو ہوم گروانڈ کے طور پر استعمال کیا ۔

یہانتک کہ پاکستان نے اپنی شاہکار لیگ پاکستان سپر لیگ کا آغاز بھی اماراتی میدانوں سے کیا تھا ۔

تا ہم اب پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات ویسے نہیں رہے۔یو اے ای نے اپنے میدانوں میں نہ صرف افغان لیگ کی میزبانی کا اعلان کیا ہے بلکہ اپنی کرکٹ لیگ کروانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔جس کے بعد پاکستانی حکام نے واضح کر دیا کہ ہم کھیلیں گے یا کرکٹ لیگز ہوں گی۔لیگز کا انعقاد پی ایس ایل کے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملائشیا کو دوسرے آپشن کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

Comments

comments

Leave a Comment