یوم دفاع کی تقریب میں شاہد آفریدی کے نسوار کے مزے۔۔ لالہ کی حرکت پر وسیم اکرم بھی خاموش نہ رہ سکے،رد عمل دے دیا

راولپنڈی : پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے خصوصی تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے تھوڑا ”چِل“ کرنے کا سوچا اور نسوار کی ’گولی‘ بنا کر اپنے منہ میں رکھ لی ،کیمرے نے ان کی ’چوری‘ پکڑ لی۔ پاک فوج کے ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے تقریب کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے تھوڑا ”چِل“ کرنے کا سوچا اور نسوار کی ’گولی‘ بنا کر اپنے منہ میں رکھ لی مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ کیمرے کی آنکھ کے ذریعے لاکھوں پاکستانی انہیں دیکھنے میں مصروف ہیں جو ان کی عمدہ بیٹنگ پر مذاقاً نسوار کھانے کی بات کرتے تھے مگر انہیں معلوم نہیں تھا کہ شاہد آفریدی حقیقی زندگی میں نسوار استعمال کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے بڑے آرام سے نسوار کی مطلوبہ مقدار چٹکی میں لی اور پھر موقع دیکھ کر آرام سے لبوں کے نیچے دبا لی مگر کیمرے نے ان کی ’چوری‘ پکڑ لی اور یوں تمام پاکستانیوں کو معلوم ہو گیا کہ وہ لالہ بھی نسوار کھاتے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہد آفریدی کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی بڑے سٹار ہیں ان کا کیمرے سے بچنا مشکل ہے ،ان سے ہلکی سی غلطی ہوئی ہے ، ہم کو پتا ہونا چاہیے کہ آفریدی دل کا کھلا بندہ ہے اور جو ہواہے وہ بہت ہی چھوٹی سی بات ہے۔

شاہد خان آفریدی کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے اور ان کے چاہنے والے لوگ اس بارے میں دلچسپ تبصرے کر کے اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔38سالہ شاہد آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد آج کل اپنی فاﺅنڈیشن کے فلاحی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں ،انہوں نے کیریبئن پریمیئر لیگ میں بھی شرکت کرنی تھی لیکن گھٹنے کی انجری کے باعث انہیں لیگ سے علیحدہ ہونا پڑا ۔

Comments

comments

Leave a Comment