”یہ غیر ملکی کھلاڑی جلد ہی پاکستان یہ کام کرنے کیلئے آ رہاہے“ایسی خبر آ گئی کہ سن کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

پشاور:پاکستان سپر لیگ میں پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی اور پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان آرہے ہیں ۔

سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پشاور زلمی کے ٹیم اونر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈیرن سیمی پاکستان آرہے ہیں وہ یہاں زلمی کے سالانہ ایوارڈ شو میں شرکت کریں گے ۔

تاہم انہوں نے اپنے اس پیغام میں یہ نہیں بتایا کہ ڈیرن سیمی پاکستان کس تاریخ کو آرہے ہیں۔

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ اس یونٹ میں شرکت کے لئے سر ویون رچی رچرڈز،برائن لارا،جیف تھامسن ،ناصر حسین اور گراہم گوچ بھی شامل ہوں گے۔

یاد رہےڈیرن سیمی اپنے منفرد انداز اور پاکستانیوں کے ساتھ محبت کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں کافی مقبول ہیں ،پی ایس ایل تھری میں وہ پاکستانیوں کی میزبانی کے معترف رہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں پشاور زلمی کی فائنل جیتنے کے بعد پشاور کے دورے کا بھی کہا تھا لیکن اسلا م آباد یونائیٹڈ کے فاتح ہونے کے باعث وہ یہ دورہ نہیں کرسکے ۔

Comments

comments

Leave a Comment