”یہ میرا فیورٹ بھارتی کرکٹر ہے اور یہ بہترین کپتان ہے کیونکہ۔۔۔“ سب کے ’فیورٹ‘ شاہد آفریدی نے اپنے ’فیورٹ‘ بھارتی کھلاڑی اور کپتان کا بتایا تو ہر کوئی حیران رہ گیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

لاہور :  پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کروڑوں لوگوں کے ’فیورٹ‘ ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ جوق در جوق سٹیڈیم کا رخ کرتے تھے۔

وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ورلڈ الیون کی صورت میں ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں اور 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔

یہ وہی کرکٹ گراﺅنڈ ہے جہاں شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2009ءکے فائنل میچ میں نصف سنچری بنائی تھی اور اپنی ٹیم کو ٹی 20 چیمپئن بنوایا تھا لیکن اس مرتبہ وہ ورلڈ الیون کی جانب سے ایک نیک مقصد کیلئے کھیلتے نظر آئیں گے۔

شاہد آفریدی کے مداح ان کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں لیکن کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ ان کا فیورٹ بھارتی کرکٹر اور کپتان کون ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا۔

شاہد آفریدی سے جب فیورٹ بھارتی کھلاڑی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ویرات کوہلی کا نام لے کر سب کو حیران کر دیا اور جب ان سے دنیائے کرکٹ میں سب سے ٹھنڈے مزاج کپتان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے قرعہ مہندرا سنگھ دھونی کے نام نکالا۔

 

Comments

comments

Leave a Comment