2سال بعد ایک ایسے آدمی کی کرکٹ کے میدان میں واپسی ہو گئی کہ جان کر ہی محمد حفیظ کی ٹانگیں کانپنے لگ جائیں گی

کیپ ٹاﺅن: 2سال بعد ایک ایسے عالمی کھلاڑی کی کرکٹ میں واپسی ہو گئی ہے کہ سن کر ہی ہمارے بلے باز محمد حفیظ کی ٹانگیں کانپنے لگیں گی۔ انڈیاٹائمز کے مطابق یہ کھلاڑی جنوبی افریقہ کے فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین ہیں جو اپنی تیزرفتار باﺅلنگ کے باعث شہرت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران لگ بھگ ہر میچ میں محمد حفیظ کی وکٹ اڑائی اور ایک بار حفیظ کی وکٹ لینے پر ان کا تمسخر بھی اڑایا تھا۔حالیہ سالوں میں ڈیل سٹین انجری کے باعث ٹیم سے باہر رہے تاہم اب ایک بار پھر انہیں جنوبی افریقہ کے ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیل سٹین 2016کے آخر میں کندھے اور ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور اب تک ٹیم سے باہر رہے۔انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ اکتوبر 2016ءمیں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ زمباوے کے خلاف جنوبی افریقہ کی سیریز 30ستمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے جس کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ڈیل سٹین کے ساتھ کپتان فاف ڈو پلیسز کا نام بھی سکواڈ میں شامل ہے تاہم ان کا میچ کھیلا ایک فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کیا گیا ہے کیونکہ حال ہی میں ان کی کندھے کی سرجری ہوئی ہے۔ زمباوے کے خلاف اس سیریز میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔

Comments

comments

Leave a Comment