3ملکی سیریز میں فخر زمان نے بولرز کے چھکے چھڑا دئیے پاکستان کرکٹ کے بڑے ریکارڈ پاش پاش کر دئیے

ہرارے : قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سہ ملکی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے د و ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں ۔ 28سالہ فخر زمان نے سہ ملکی سیریز میں 3نصف سنچریوں کی مدد سے 278رنز سکور کیے جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے ایک ایونٹ میں سکور کیے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں ،اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے 2010ءکے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں 223رنز سکور کیے تھے ۔

فخر زمان اب تک 2018ءمیں 13ٹی ٹونٹی میچز کی 13اننگز میں 516رنزسکور کررکھے ہیں جو کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے ایک سال میں سکور کیے گئے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز ہیں ۔انہوں نے یہ رنز39.69کی اوسط سے سکور کیے جس میں 4نصف سنچریاں بھی شامل تھیں،اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 155.42رہا۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے2010ءمیں441رنز سکور کیے تھے ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے 184رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کی شروعات کی اور بغیر کسی شراکت کے بلے باز صاحبزادہ فرحان پہلی بال پر سٹمپڈ آﺅٹ ہوگئے۔حسین طلعت تیسرے نمبر پر آئے اور تین رنز پر کیچ آﺅٹ ہو کر پویلین کا رخ کرلیا،چوتھے نمبر پر کپتان سرفراز احمد کی اینٹری ہوئی جو صرف 28 رنز بنا سکے اور رن آﺅٹ ہوگئے۔

قومی کپتان کے بعد شعیب ملک میدان میں آئے اور فخر زمان کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شرکت میں107رنز کا اضافہ کیا جس میں فخر زمان کا حصہ73رنزکا تھا ، اوپننگ بلے باز 46گیندوں پر12چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 91رنز بنا کر رچرڈسن کا شکار بنے ،آصف علی اور شعیب ملک نے ناقابل شکست33رنز کی شراکت داری کرکے پاکستان کو فائنل میں کامیابی دلائی ۔ شعیب ملک43اور آصف علی17رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ہرارے سپورٹس کلب میں جاری میچ میں کینگروز کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کپتان کے ہمراہ ڈارسی شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے شروع سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور گراﺅنڈ کے چاروں اطراف زبردست سٹروکس کھیلے۔گرین شرٹس کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے دونوں اوپنرز کے آسان کیچز چھوڑے گئے، کپتان ایرون فنچ نے چھکے لگاتے ہوئے گیند ہوا میں اچھالی لیکن شعیب ملک کیچ پکڑنے میں ناکام رہے، اسی طرح آصف علی سلپ پر ڈارسی شارٹ کا آسان کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔

کینگروز ٹیم کا مجموعی سکور 95 تک پہنچا تو فنچ 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، انہیں شاداب خان نے میدان بدر کیا۔گلین میکسویل بھی کچھ خاص نہ کرپائے اور 5رنز بنا کر شاداب خان کی دوسری وکٹ بن گئے ۔محمد عامر نے 12رنز بنا نے والے مارکس سٹوئنس کو فخر زمان کے ہاتھو ں کیچ آﺅٹ کروا کر پاکستان کو تیسری کامیابی دلائی ،ڈارسی شارٹ نے76رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کینگروز کوانتہائی مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا جس کے بعدوہ شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بنے ، ایلکس کیری 2رنز بنا شاداب خان کے شاندار کیچ کے سبب پوویلین لوٹ گئے ،ایشٹن ایگر 7رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے ، محمد عامر نے آخری اوور کی پہلی بال پر ٹریوس ہیڈ کی وکٹ حاصل کی، اینڈرو ٹائی محمد عامر کی تیسری وکٹ بنے ،،آسٹریلیا نے مقررہ20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر183رنز سکور کیے۔

Comments

comments

Leave a Comment