9 سال بعد دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والے کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

لاہور :  ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے کے باوجود سلیکٹرز کی ستم ظریقی کا شکار فواد عالم نے ایک مرتبہ پھر حکام بالا کو آئینہ دکھا دیا ہے اور فٹنس ٹیسٹ میں متاثر کن سکور حاصل کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

32 سالہ فواد عالم نے یویو ٹیسٹ میں 19 کا متاثر کن سکور حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔آئندہ ماہ قومی ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں متعدد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے۔ ڈومیسٹک کرکٹ خصوصاً قائد اعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فواد عالم کا قومی ٹیم سے مستقل اخراج کسی معمے سے کم نہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ 2015 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

دورہ انگلینڈ کیلئے جن کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کیا گیا ان میں فواد عالم کا نام بھی شامل ہے اور پیر کو لئے گئے فٹنس ٹیسٹ میچ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 نمبر لے کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ قومی ٹیم میں شمولیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

فواد عالم نے اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنے سے کم عمر نوجوانوں حسن علی، بابر اعظم اور فخر زمان کے سر بھی شرم سے جھکا دئیے جو 18پوائنٹس حاصل کر سکے۔ان کے مقابلے میں کپتان سرفراز احمد نے 17.4 سکور کیا جبکہ 25سالہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 21 سکور کے ساتھ سرفہرست رہے اور اسد شفیق کا 20 سکور کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔

Comments

comments

Leave a Comment