Home / Uncategorized / محمد شامی کی بیوی نےٹیسٹ کرکٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

محمد شامی کی بیوی نےٹیسٹ کرکٹر پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی

ممبئی :بھارتی کرکٹر محمد شامی شدید تنازعہ کی زد میں آ گئے ۔ محمد شامی کی بیوی حسین جہاں نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹر پر  الزام لگایا ہے کہ شامی کے کئی لڑکیوں کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں جن میں سے  ایک کراچی کی لڑکی علیشبا بھی شامل ہے ۔

اپنی تیز رفتاربولنگ سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں بولر کی حیثیت سے اہم مقام حاصل کرنے والے محمد شامی اپنی شادی شدہ زندگی کو مضبوط بنانے میں ناکام رہے۔ اس تیزرفتار بولر پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات لگاتے ہوئی کئی انکشافات کئے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ نے پھر سے ہلچل مچا دی  ہے ۔ شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر کئی اہم پوسٹ شیئرکرکے شامی پر غیر خواتین سے تعلقات رکھنے کا الزام لگایا۔انہوں نے شامی کے غیرخواتین سے ناجائز تعلقات سے متعلق11پوسٹ شیئر کیں جس میں شامی کے غیر خواتین کے ساتھ واٹس ایپ میسج کو اجاگر کیاگیا۔

واٹس ایپ میسج میں غیر خواتین کی تصاویر اور غیر اخلاقی باتیں بھی ہیں جبکہ ان میں سے کسی بھی پوسٹ میں شامی کا نام ظاہر نہیں ہورہا لیکن ان کی اہلیہ نے مقامی چینل سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ فیس بک اکاؤنٹ انہی کا ہے اور وہ فی الحال دھرم شالا میں ہیں۔پوسٹ میں حسین جہاں نے ناگپور اور پاکستان کے شہر کراچی کی خاتون سے تعلق کا تذکرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ 2اور پوسٹ کی ہیں جس میں فاسٹ بولر شامی غیر خاتون کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

 

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

عمران خان کو اکثریت ملنے پر شنیرا اکرم بھی بول پڑیں، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

Comments comments