Home / PSL / پی ایس ایل کے بعد پھر سے کرکٹ کی رونقیں لگ گئیں!پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کی ٹکٹیں کب فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی

پی ایس ایل کے بعد پھر سے کرکٹ کی رونقیں لگ گئیں!پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کی ٹکٹیں کب فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی

کراچی:  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کےلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی۔

دونوں ملکو ں کے مابین یہ سیریز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے اور دونوں ٹیمیں بالترتیب یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچز کھیلیں گی جس کےلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج رات 12 بجے سے شروع ہوگی ، تمام انکلوژرز کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر جاکر بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

سیریز کےلئے پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ سستا کیا گیا ہے اور جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 روپے جبکہ وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا، 8 ہزار روپے میں ملنے والا ٹکٹ 4 ہزار اور 4 ہزار روپے میں دستیاب ٹکٹ 2 ہزار روپے میں ملے گا۔اس سے قبل لاہور اور کراچی میں کھیلے جانےوالے پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار میں فروخت کیے گئے تھے۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

How PSL works, all the details about you want to know

Absolutely, Pakistani spectators were privileged to look one of the high-quality t20 competitions going around ...