Home / Latest Updates / بابر اعظم کی تاریخی اننگ!پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے بڑے مجموعے کا ریکارڈ قائم کر دیا

بابر اعظم کی تاریخی اننگ!پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے بڑے مجموعے کا ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی:  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں سرفراز الیون نے عالمی چیمپئن ٹیم کو جیت کیلئے 205رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا تاہم فخر زمان لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 6 رنز بناکر ایمرٹ کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے۔

اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور صرف 11 رنز تھا۔بابر اعظم اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ پر 100 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔یہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں حسین طلعت کی پہلی جبکہ بابر اعظم کی چوتھی نصف سنچری تھی۔

آصف علی نے تیزی سے سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم 14رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔بابر اعظم کو اپنی پہلی ٹی ٹونٹی سنچری بنانے کا سنہری موقع ملا تاہم وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور97رنز کیساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ شعیب ملک نے 17رنز بنائے اور پاکستان نے بیس اوورز میں 205رنز کا ٹوٹل کھڑا کردیا ۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...