Home / IPL / انوشکا شرما نے آئی پی ایل کے میچ کے دوران سٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کیلئے وہ کام کر دیا جو کسی اور کھلاڑی کی اہلیہ نہ کر سکی ، سوشل میڈیا پر تصویر نے دھوم مچا دی

انوشکا شرما نے آئی پی ایل کے میچ کے دوران سٹیڈیم میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کیلئے وہ کام کر دیا جو کسی اور کھلاڑی کی اہلیہ نہ کر سکی ، سوشل میڈیا پر تصویر نے دھوم مچا دی

ممبئی : بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکاشرماکی شادی نے تو ایک لمبے عرصے تک سوشل میڈیا پر دھوم مچائی رکھی تاہم اب دونوں کی شادی شدہ کامیاب زندگی جاری ہے اور اداکارہ اپنے شوہر کو ہر مقام پر مکمل سپورٹ فراہم کرتی ہیں اور ایسے میں جب کبھی وہ میچ دیکھنے سٹیڈیم میں آتی ہیں تو موضوع بحث بھی بن جاتی ہیں اور ہر مرتبہ کوئی نئی وجہ ضرور ہو تی ہے اور گزشتہ شب بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب انوشکا نے ویرات کو سٹیڈیم میں ’فلائنگ کس ‘ بھیجی تو اس کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انوشکا شرما رائیل چیلنجرزبنگلور اور پریتی زینٹی کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے درمیان جاری میچ دیکھنے کیلئے سٹڈیم پہنچیں جہاں وہ تمام وقت شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنی رہیں جبکہ کیمرہ مین نے بھی انہیں خوب کوریج دی ، جب اتنی کوریج مل رہی ہو تو یہ کیسے ہو سکتاہے کہ ان کا کوئی بھی ایکشن کیمرہ مین کی نگاہ سے بچ پائے ، بھارتی اداکارہ نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو میدان میں پولین سے ’فلائنگ کس ‘ بھیجی اور ان مناظر کو کیمرہ مین نے بھی بڑی سکرین پر دکھا دیا جس کے بعد دونوں کی یہ محبت سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے ۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

WATCH: Comedy of errors on the field costs Delhi Capitals the easiest of run out opportunities

The second qualifer of IPL 2019 between Delhi Capitals and Chennai Super Kings at Visakhapatnam ...