Home / Domestic / پاکستان کو شعیب اختر سے بھی زیادہ تیز گیند بازی کروانے والا فاسٹ باولر مل گیا

پاکستان کو شعیب اختر سے بھی زیادہ تیز گیند بازی کروانے والا فاسٹ باولر مل گیا

لاہور :  پاکستان کو شعیب اختر سے بھی زیادہ تیز گیند بازی کروانے والا فاسٹ باولر مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہمیشہ سے دنیا کے سب سے بہترین فاسٹ باولر پیدا کرنے کیلئے مشہور ہے۔ اب پاکستان کی ذرخیز زمین نے ایک اور فاسٹ باولر کو جنم دیا ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے نسیم شاہ نے ہر طرف دھوم مچا دی ہے۔

15 سالہ نسیم شاہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جبکہ نسیم آسٹریلیا کی انڈر 16 ٹیم کیخلاف سیریز میں بھی شاندار کارگردگی سے سب کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ نسیم کی گیند بازی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچائی ہے۔ جبکہ انہیں شائقین کرکٹ کی جانب سے شعیب اختر سے بھی زیادہ تیز گیند بازی کرنے والا فاسٹ باولر قرار دیا جا رہا ہے۔ نسیم شاہ کی گیند بازی کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

کامران اکمل کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت۔۔۔ کپتان سرفراز احمد کا موقف سامنے آ گیا

کامران اکمل کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت۔۔۔ کپتان سرفراز احمد کا موقف سامنے آ ...