Home / Latest Updates / میں عمران خان کی دعوت قبول کر تا ہوں کہ۔۔ باکسر عامر خان نے بڑا اعلان کر دیا

میں عمران خان کی دعوت قبول کر تا ہوں کہ۔۔ باکسر عامر خان نے بڑا اعلان کر دیا

لندن : باکسر عامر خان نے عمران خان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آﺅٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہاں!میں پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو ناک آﺅٹ کرنا پسند کروں گا۔

یاد رہے کہ نمل یونیورسٹی کیلئے فنڈز جمع کرنے کی خاطر لندن میں موجود چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ عامر خان آپ کو بلاﺅں گا اور چاہوں گا کہ ملک کے کرپٹ سیاستدانوں کو ایک ایک کرکے رنگ میں آپ کے حوالے کروں۔

دوسری طرف عامر خان کے ہاں دوسری بیٹی کی ولادت ہوئی ہے عامر خان نے مداحوں کو دوسری بیٹی کی ولادت کی خبر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرکے دی۔عامر خان نے بتایا کہ انکے ہاں بیٹی علینا خان کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن 8 پانڈ 3 اونس ہے۔

عامر خان کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناﺅں کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں 2014ءمیں بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی جو 4 سال کی ہو چکی ہے۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...