Home / Latest Updates / ماہرہ خان نے ایسا کام کردیا کہ پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر پھٹ پڑیں ،اداکارہ کو کھری کھری سنا دیں

ماہرہ خان نے ایسا کام کردیا کہ پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر پھٹ پڑیں ،اداکارہ کو کھری کھری سنا دیں

کراچی:  پاکستان ویمن قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا غلطی مت کریں، آپ کو سپورٹس کی فیلڈ میں مقام بنانے کیلئے نرم و نازک ہاتھوں کی نہیں بلکہ مضبوط بازووں کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کی فیلڈ میں قدم رکھنے والی نئی اور نوجوان لڑکیوں کا دماغ کیسے ان کمپنیوں کے کنٹرول میں ہوتا ہے، ان کمپنیوں کی وجہ سے ان لڑکیوں کی زندگی کا صرف ایک مقصد رہ جاتا ہے ’خوبصورت جلد کا حصول‘۔ ثنا میر نے مشہور شخصیات اور ان پروڈکٹس کو سپانسرکرنے والی کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ یہ خواتین کو ہمیشہ ایک ’چیز‘ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ سوشل میڈ یا ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سب برابھی لگتا ہے اور ہم سوشل میڈیا پر اپنا غصہ ظاہر کرنے کیلئے مختلف پوسٹ اور سٹیٹس لگاتے ہیں لیکن اب اس پر بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔ میں نے بہت کم سپانسرز اور مشہور شخصیات کو دیکھا ہے جو خواتین کی اصل رنگت کی حمایت میں کھڑے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل میڈیا میں جلد کونرم اور چمکدار بنانے والی ایک اشتہاری مہم چل رہی ہے جس نے مجھے اس موضوع پر بولنے اور اس حوالے سے اپنے تحفظات بیان کرنے کیلئے اکسایا۔ مجھے پتہ چلا کہ یہ اشتہاری مہم بھارت اور پاکستان دونوں میں جاری ہے جس میں لڑکیوں کو باسکٹ بال کورٹ میں اپنی رنگت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا دکھایا جارہا ہے۔ بدترین بات یہ ہے کہ جہاں ہم نوجوان لڑکیوں کویہ پیغامات دے رہے ہیں کہ آپ کی جلد کی رنگت کوئی معنی نہیں رکھتی وہیں ہم اس بات کی بھی ترویج کررہے ہیں کہ جسم کی خوبصورتی کتنی ضروری ہے۔ کیا لڑکیوں کی صلاحیت، ان کا جنون اور مہارت سپورٹس کھیلنے کیلئے کافی نہیں ہے؟۔

ہمارے آس پاس سپورٹس میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی خواتین ہیں جنہوں نے خود کو اس مقام تک کڑی محنت اوراپنی صلاحیتوں کے بل بوطے پر پہنچایا۔ ثنامیر نے نوجوان لڑکیوں سے کہا میں نے پاکستان میں سپورٹس کی فیلڈ میں12 برس گزارے ہیں اور اس دوران میں نے خوبصورتی بڑھانے والی اشتہاری کمپنیوں کی متعدد پیشکش ٹھکرائی ہیں۔ میں چاہتی ہوں سپورٹس کی فیلڈ میں جانے والی لڑکیوں کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ انہیں اس فیلڈ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مسلسل پریکٹس، آرام دہ جوتے، آرام دہ کپڑے پانی کی بوتل اور دھوپ سے بچاو¿ کیلئے کیپ کی ضرورت ہے۔

ثنا میر نے تمام اسپانسرز اور مشہور شخصیات سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوان لڑکیوں کو یقین دہانی کرائیں کہ وہ اپنے خوابوں کو ضرور پوراکریں گی، ہمیں انہیں بتانے کی ضرورت ہے کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے خود اعتمادی کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں ان کی جلد کے حوالے سے کمزوری کے احساس میں مبتلا کرنا۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...